ورلڈکپ: آسٹریلیا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


ناٹنگھم: کرکٹ ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہیں، بنگلادیش کو پانچ میچوں میں سے 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

ادھر آسٹریلیا نے پانچ میچوں میں سے چار میں فتح اپنے نام کی جب کہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا رہا۔

آج آسٹریلیا کی ٹیم میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے، بنگلادیش کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں بلے باز مارکس اسٹونس اور بولر نیتھن کولٹر نائل کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ بنگلادیش کی ٹیم میں اب تک کوئی تبدیلی کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جب کہ بنگلادیش پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

کرک انفو پوائنٹس ٹیبل—. 

اپنا تبصرہ لکھیں