واٹس ایپ نے کیمرا ایڈیٹنگ فیچرز متعارف کرادیے

واٹس ایپ نے کیمرا ایڈیٹنگ فیچرز متعارف کرادیے


دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہشات کو نظر میں رکھتے ہوئے ایپ کے کیمرے میں ایڈیٹنگ فیچرز کو متعارف کرادیا۔

ساتھ ہی واٹس ایپ کی جانب سے ایڈیٹنگ فیچرز کو مزید بہتر بنانے اور اس میں مزید فیچرز کو پیش کیے جانے پر بھی کام جاری ہے۔

واٹس ایپ کے کیمرے میں پہلے صارفین کو صرف تصاویر کھینچنے کی سہولت ہوتی تھی، جس کے بعد ایپ میں ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

اور اب واٹس ایپ نے اس میں کیمرے کو فرنٹ اور بیک پر کرنے کی سہولت پیش کردی، تاہم یہ سہولت فوری طور پر تمام صارفین کو میسر نہیں۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ نے کیمرا ایڈیٹنگ کے فیچرز کو متعارف کرادیا، جب کہ اس کے ماہرین مزید فیچرز پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نئے فیچر کے بعد اب کیمرے کے فرنٹ پر کیمرے کو سیلفی موڈ اور بیک موڈ پر کرنے کا آئیکون بھی دے دیا، جسے کلک کرنے پر صارفین کیمرے کا موڈ تبدیل کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت اگر صارفین ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کے دوران متعدد بار کیمرے کو فرنٹ اور بیک موڈ میں تبدیل کرنا چاہیں تو بھی انہیں مذکورہ سہولت میسر ہوگی۔

علاوہ ازیں کیمرا ایڈیٹنگ میں یہ فیچر بھی شامل کردیا گیا ہے کہ اب کیمرے پر انگلی کو رکھے بغیر ہی ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکے گی۔

پہلے ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران واٹس ایپ کے کیمرے پر ویڈیو کی ریکارڈنگ مکمل ہونے تک انگلی رکھنے پڑتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا اور اب صارفین ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ہی کیمرے کو بیک اور فرنٹ موڈ میں تبدیل بھی کر سکیں گے۔

ویب ایٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین ایپلی کیشن پر وائس اسٹیٹس اور وائس ریکارڈنگ کا فیچر متعارف کرائے جانے پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ پر جلد ہی فوٹو اینڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر کے فیچرز کو بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

—اسکرین شاٹ

اپنا تبصرہ لکھیں