واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کرادیا


موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے ۔

تفصیلات  کے  مطابق پیغام رسانی کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ پر خصوصی نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو کال سے متعلق نیا فیچر متعارف کیا ہے  ۔

WABetaInfo@WABetaInfo

WhatsApp is rolling out, for Android and iOS beta versions, a group video call maximization feature: tap and hold a contact video in the group video call and the video will be viewed in full-screen mode.

Thanks Hackerboi in my Discord server for reporting!

27 people are talking about this

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین استعمال کرسکتے ہیں۔

نئے فیچرکو ’میگزیمائیزیشن‘ کا نام دیا گیا  ہے  ۔ اس  نئے  فیچر میں صارف ویڈیو کال میں موجود دوستوں میں سے کسی کا انتخاب کر کے اُس سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اب انہیں پوری اسکرین پر ویڈیو نظر آئے گی۔

واضح  رہے کہ    اس سے  قبل   واٹس ایپ نے صارفین کے لیے گروپ کالنگ میں دوستوں کی تعداد بڑھانے کی سہولت متعارف کرائی جس کے بعد ایک اور فیچر بھی متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارف فیس بک کے دوست کو بھی گروپ کالنگ میں ایڈ کرسکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں