واٹس ایپ ’ری ایکشن‘ فیچر میں بہتری کردی گئی

واٹس ایپ ’ری ایکشن‘ فیچر میں بہتری کردی گئی


دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے رواں برس مئی میں متعارف کرائے گئے نئے فیچر ’ری ایکشن‘ کو مزید بہتر بنا دیا۔

’ری ایکشن‘ فیچر کے تحت صارفین کسی کے بھی میسیج پر ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل صارفین کے پاس صرف میسیج کا ریپلائی دینے کا اختیار تھا مگر مئی میں اسے آسان بنا کر اس میں ری ایکشن ایموجیز متعارف کرائے گئے تھے۔

اب ایپلی کیشن نے مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے ایموجیز کی تعداد بھی بڑھادی جب کہ میسیج رسیو کرنے والے شخص کو دیگر فیچرز تک بھی رسائی دے دی۔

اب میسیج وصول کرنے والا شخص پیغام پر زیادہ ایموجیز کے ساتھ ری ایکشن دینے کے علاوہ میسیج کو فارورڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر ریپلائی کرنے اور اسے کاپی کرنے کے اہل بھی ہوگا۔

علاوہ ازیں اب پیغام وصول کرنے والا شخص میسیج کو سلیکٹ کرنے کے بعد اسے ڈیلیٹ کرنے کے فیچر تک رسائی کا اہل بھی ہوگا۔

ری ایکشن فیچر میں کی گئی مذکورہ بہتری ابتدائی طور پر محدود صارفین کو دی گئی ہے مگر ترتیب وار دیگر صارفین کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔

عام طور پر واٹس ایپ کے فیچر کروڑوں صارفین تک ہفتوں بعد پہنچتے ہیں اور ایسی صورتحال میں بعض لوگ ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ڈاؤن لوڈ بھی کرتے ہیں مگر اس باوجود انہیں نئے فیچرز تک رسائی نہیں ملتی۔

نئے فیچرز کی رسائی تک کا مسئلہ واٹس ایپ کی ایپلی کیشن سے نہیں بلکہ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو ترتیب وار ان تک رسائی دینے کی پالیسی سے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں