واٹس ایپ تصاویر کا بڑا مسئلہ حل، صارفین کی مشکل آسان

واٹس ایپ تصاویر کا بڑا مسئلہ حل، صارفین کی مشکل آسان


واٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن میں سے ایک ہے، اس کے صارفین اپنی تصاویر، ویڈیو، ڈاکیومنٹ اور دیگر فائلیں دوستوں اور گھر والوں سے با آسانی شیئر کرتے ہیں۔

عام طور پر واٹس ایپ چیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز کی کوالٹی برقرار رکھنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب واٹس ایپ نے اس کا حل بھی نکال لیا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے سے قبل صارفین اگر ہائی ڈفینیشن کوالٹی کا آپشن منتخب نہ کریں تو تصویر کے پکسلز پھٹ جاتے ہیں جس سے تصویر کی کوالٹی خراب ہوجاتی ہے۔

صارفین کو اس پریشانی سے نجات دلانے کیلئے واٹس ایپ نے ایک زبردست فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

یہ فیچر چیٹ میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو بائے ڈیفالٹ ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) بنادے گا جس سے ہر تصویر کے لیے علیحدہ سے ایچ ڈی آپشن کو منتخب نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ فیچر کسی رکاوٹ کے بغیر اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ فیچر کب تک فراہم کردیا جائے گا اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال شیئر نہیں کی گئیں لیکن اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے اِس فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں