والد کے بہیمانہ قتل پر ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر کی انصاف کی اپیل


پاکستان کے مقبول ٹک ٹاک اسٹار اور ریپر غنی ٹائیگر نے اپنے بھائی پر قاتلانہ حملے اور والد کے بہیمانہ قتل کے بعد انصاف کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ روز ٹک ٹاک اسٹار اور ریپر غنی ٹائیگر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ شدت غم سے نڈھال نظر آئے۔

ضلع سیالکوٹ کے قریب پسرور شہر سے تعلق رکھنےوالے ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے اپنی ویڈیو میں والد کے بہیمانہ قتل اور چھوٹے بھائی داؤد بٹ پر قاتلانہ حملے کا پورا واقعہ بیان کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔

غنی ٹائیگر نے اپنی ویڈیو میں روتے ہوئے کہا کہ ‘میری آنکھوں کے سامنے میرے بے قصور والد کو قتل کیا گیا، حملہ آوروں کے پاس اسلحہ تھا اور وہ مجھے، میرے والد اور چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کے غرض سے آئے تھے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس حملے میں میرے والد دنیا سے چلے گئے اور میرا چھوٹا بھائی گولی لگنے کی وجہ سے اسپتال میں ہے‘۔

ٹک ٹاک اسٹار نے غم سے نڈھال حالت میں بتایا کہ ’حملہ آوروں نے پہلے میرے والد کے سر پر لوہے کی راڈ سے مارا اور پھر دماغ میں گولی بھی ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، میری ماں صدمے میں ہے، میرا بھائی اسپتال میں اور میرے والد قبر میں ہیں‘۔

غنی ٹائیگر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ ٹوئٹر پر ‘جسٹس فار داؤد بٹ’ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے ان کے والد کے قتل پر انصاف کے حوالے سے پوسٹس شیئر کی جانے لگیں۔

‘مجھے یقین ہے کہ اِسے انصاف ضرور ملے گا’

Armeena 🦋

@ArmeenaRK

My heart goes out to him. I can see he’s clearly in a LOT of emotional pain and I sincerely hope he gets justice. May his dad R.I.P 🙏🏻

View image on Twitter
410 people are talking about this

علاوہ ازیں پاکستانی اداکارہ ارمینہ رانا خان کی جانب سے بھی ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اس نوجوان کا درد محسوس کر سکتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ اسے انصاف ضرور ملے گا۔

‘ایک بیٹے کو اپنے والد کے انصاف کیلیے آن لائن بھیگ مانگنی پڑ رہی ہے ‘

Zara Noor Abbas Siddiqui@ZaraNoorAbbas

It pierces my heart to see that even in times like this and the day and age like this, a son has to beg for justice for his father’s death, Online. How many more murders to happen before we can get goons behind bars?

97 people are talking about this

اداکارہ زارا نور عباس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ دیکھ کر میرا دل کٹ رہا ہے کہ ایک آج کل کے زمانے میں ایک بیٹے کو اپنے والد کے قتل کے انصاف کے لیے آن لائن بھیگ مانگنی پڑ رہی ہے’۔


اپنا تبصرہ لکھیں