والد کے انتقال پر عثمان خالد بٹ کو لمبا چوڑا تعزیتی پیغام کس نے بھیجا ؟

والد کے انتقال پر عثمان خالد بٹ کو لمبا چوڑا تعزیتی پیغام کس نے بھیجا ؟


پاکستانی معروف ڈرامہ، فلم و تھیٹر اداکار  عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا پر والد کی وفات پر موصول ہونے والے طویل تعزیتی پیغام سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔

عثمان خالد بٹ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ اُن کے والد کی وفات پر اُنہیں ایک طویل، 3 پیراگراف پر مشتمل تعزیتی پیغام موصول ہوا تھا۔

عثمان خالد بٹ کا اپنے اس ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ ابو کے انتقال کے بعد ہونے والی سب سے غیر متوقع مزاحیہ چیزوں میں سے ایک یہ تھی کہ مجھے تین پیراگراف پر مشتمل ایک تعزیتی پیغام ملا جس کا مجھے 99.9 فیصد یقین ہے کہ یہ ChatGPT سے لکھوایا گیا پیغام تھا۔

عثمان خالد بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں یہ نہیں بتایا کہ اُنہیں یہ طویل پیغام کس نے بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں اداکار عثمان خالد بٹ کے والد انتقال کر گئے تھے۔

عثمان خالد بٹ نے اس افسوسناک خبر کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں