والد کی دوسری شادی کا سن کرسنی دیول نے ہیما مالنی پر حملہ کر دیا تھا

والد کی دوسری شادی کا سن کرسنی دیول نے ہیما مالنی پر حملہ کر دیا تھا


سنی دیول نے اپنے والد دھرمیندر سے شادی کرنے پر اداکارہ ہیما مالنی پر حملہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماضی میں بھارتی اداکار سنی دیول نے اپنے والد اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر سے خفیہ شادی کرنے پر اداکارہ ہیما مالنی سے جھگڑا کیا اور نوبت یہاں تک آگئی کہ سنی دیول نے اداکارہ پر حملہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ہیما مالنی اور دھرمیندر کی پہلی بیوی پرکاش کور اور ان کے بچوں یعنی سنی دیول اور بابی دیول کے آپس میں تعلقات اچھے نہیں ہیں۔

تاہم اس وقت پرکاش کور نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ دھرمیندر کی دوسری شادی کا جان کر مایوسی ہوئی لیکن ان کی پرورش ایسی نہیں ہے کہ ان کے بچے ہیما مالنی سے لڑیں۔

خیال رہے کہ ہیما مالنی نے ایک بار اپنے ایک انٹرویو میں اپنے اور سنی دیول اور بابی دیول کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کے سنی دیول اور بوبی دیول کے ساتھ سیدھے سادے اور خوشگوار تعلقات ہیں جب اِنہیں اُن کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ہمیشہ موجود ہوتے ہیں اور جب اُنہیں اِن کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ ان کے لئے موجود ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے اور دھرمیندر کی پہلی بیوی پرکاش کور کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے سے کوئی مسئلہ نہیں، ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ سنی دیول کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر 2‘ کی ریلیز کے موقع پر اداکارہ ہیمامالنی بھی موجود تھیں اور انہوں نے فلم دیکھنے کے بعد اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں فلم بہت پسند آئی، فلم کو دیکھ کر حب الوطنی کا جذبہ پھر بیدار ہوگیا اور یوں لگا کہ 70 یا 80 کی دہائی میں واپس چلے گئے ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں