والد نے16 سالہ پریانکا چوپڑا کیلئے کونسے سخت قوانین بنائے تھے؟

والد نے16 سالہ پریانکا چوپڑا کیلئے کونسے سخت قوانین بنائے تھے؟


عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ جب وہ 16 سال کی ہوئیں تو ان کے والد نے ان کے لیے کچھ سخت قوانین بنادیے تھے۔

پریانکاچوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں 12 سال کی عمر میں چوٹی بنائے ہوئے بالوں کے ساتھ امریکا جانے کے بعد وہاں سے اپنے کٹے ہوئے بالوں، تمام تر امریکی ہارمونز اور کھانوں کی عادی ہوکر بھارت واپس آئی تو والد کافی پریشان تھے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’میں 16 سال کی عمر میں امریکا سے واپس آنے پر اپنے والد کی توقع سے تھوڑی زیادہ بڑی لڑکیوں کی طرح لگنے لگی تھی‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’امریکا سے بھارت واپسی پر میں ایک چھوٹے سے قصبے میں تھی لیکن میرا روّیہ بالکل ویسا ہی تھا جیسے روّیے کی میں اپنے امریکن ہائی اسکول میں عادی تھی اس لیےکچھ لڑکے میرے پیچھے میرے  گھر تک آگئے‘۔

پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ کافی خوفزدہ ہوگئیں اور اپنے والد کے پاس گئیں اور والد نے زیادہ وقت لیے بغیر ہی اگلے دن کہا کہ ’آپ کو کچھ اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جیسے کہ آپ  اب سے ڈھیلا ڈھالا ہندوستانی لباس پہنیں گی اور گھر سے باہر اکیلے نہیں بلکہ ڈرائیور کے ساتھ جائیں گی‘۔

یاد رہے کہ حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ کے سب سے بڑے فیشن کے ایونٹ میٹ گالا میں شرکت کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں