بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان جن پر ممبئی کی فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کا ٹیگ لگا ہوا ہے، لیکن ان کے اپنے گھر میں ایسا نہیں ہے۔
انکے بیٹے اور نووارد اداکار جنید خان جنھوں نے حال ہی میں فلم مہاراج سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا، وہ سمجھتے ہیں کہ انکے والد کی سابق اہلیہ اور فلم ڈائریکٹر کرن راؤ والد سے بہتر اداکار ہیں۔
واضح رہے کہ 31 سالہ جنید خان عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ کے بیٹے ہیں۔
جنید نے ان خیالات کا اظہار یو ٹیوب چینل پر سدھارتھ کنن کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے فلم لال سنگھ چڈھا کے لیے آڈیشن دیا تھا۔
جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بہت سی فلموں کے لیے آڈیشن دے چکے ہیں غالباً سات، آٹھ فلموں کے آڈیشن کے لیے جاچکے ہیں۔
اس سوال پر کہ انکی پہلی فلم کو کرن راؤ نے پسند کیا؟ تو جنید نے کہا انھوں نے بہت سراہا۔
انکا کہنا تھا کہ انکی فیملی میں کرن راؤن والد سے بھی بہتر اداکاری کرتی ہیں۔ اس حوالے سے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ لال سنگھ چڈھا کے آڈیشن کی تیاری کر رہے تھے تب کرن راؤ نے اس میں انکی والدہ کا کردار ادا کیا۔
جب میں نے انکے ساتھ بطور ایکٹر کام کیا تو مجھے پتہ چلا کہ وہ تو خاندان میں سب سے بہتر ایکٹریس ہیں۔