بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی سالگرہ کی تقریب میں اہلخانہ سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سہیل خان نے گزشتہ روز ممبئی میں ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں سلمان خان اور ان کی والدہ سلمیٰ خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی تھی۔
تقریب میں شرکت کے بعد جب سلمان خان اپنی والدہ کو گاڑی تک چھوڑنے آئے تو وہاں موجود فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد نے ان کی تصاویر لینا شروع کردیں۔
اس موقع پر سلمان خان نے روایتی انداز سے ہٹ کر غصے میں تمام لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا کہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں سہیل خان کے اہلخانہ اور کچھ خاص قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔