بچوں کو اپنی والدہ سے اس قدر انسیت ہو جاتی ہے کہ اگر وہ ذرا سی بھی دیر کے لیے نظروں سے اوجھل ہو جائیں تو بچے پریشان ہو جاتے ہیں۔
والدین 24 گھنٹے تو بچوں کی نظروں کے سامنے نہیں رہ سکتے کیونکہ انہیں گھر کے کام کاج اور دیگر معاملات کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔
اسی حوالے سے ایک جاپانی خاتون نے اپنے بچے کو بہلانے کے لیے ایسا انوکھا کام کیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
اگر آپ کو بھی جاپانی خاتون کا یہ آئیڈیا پسند آئے تو آپ بھی اپنے بچے کو بہلانے کے لیے یہ طریقہ اپنا سکتے ہیں۔
فُکی ساتو نامی جاپانی خاتون کا بیٹا ان کی غیر موجودگی میں فوراً رونا شروع ہو جاتا تھا، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہوں نے اپنے قد جتنے کارڈ بورڈ پر اپنی تصویر پرنٹ کرواکر اسے کاٹ کر گھر کی مختلف جگہوں پر رکھ دیا۔
اسی کے ساتھ خاتون نے چند تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں جس کی وجہ سے ان کا یہ آئیڈیا رات و رات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا۔
فُکی ساتو نے بتایا کہ وہ 24 گھنٹے تو اپنے بیٹے کے سامنے نہیں رہ سکتیں، اسی وجہ سے انہوں نے ایسا کرنے کا سوچا۔