پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے سپر اسٹار میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ میں واحد ہیرو ہوں جس کی اس عید پر ایک نہیں دو فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔
نئی نسل کے مقبول ہیرو میکال ذوالفقار نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شایان خان کی ’منی بیک گارنٹی‘ اور کامران شاہد کی ’ہوئے تم اجنبی‘ دونوں فلموں میں ان کے کرداروں کی نوعیت مختلف اور دل چسپ ہے۔
منی بیک گارنٹی بڑی فلم ہے اور یہ پوری دنیا میں ریلیز ہورہی ہے، اس لئے پہلے منی بیک گارنٹی دیکھوں گا۔
انہوں نے بتایا کہ وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت سحر انگیز ہے۔
جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ میرے مداح مجھے فلموں میں ایک نئے اور جاندار روپ میں دیکھیں گے۔
انہوں نے منی بیک گارنٹی کے پروڈیوسر شایان خان کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے سب کا بہت خیال رکھا جبکہ فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں کام کرنا اچھا لگا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ڈراموں سے زیادہ رسپانس ملتا ہے لیکن فلموں میں کام کرنے سے انٹرنیشنل شناخت ملتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فلم منی بیک گارنٹی میں مجھ پر 2گانے فلمائے گئے ہیں، جو عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے فلموں کے علاوہ ایک اور بڑے بجٹ کی ویب سیریز بھی کی ہے جس میں ان کے مد مقابل ایک بار پھر صبا قمر مرکزی کردار میں جلوہ افروز ہوں گی۔