وائٹ بال سیریز، بابراعظم نے ریزرو ڈے رکھنے کی تجویز پیش کردی

وائٹ بال سیریز، بابراعظم نے ریزرو ڈے رکھنے کی تجویز پیش کردی


 لاہور: 

بابراعظم نے وائٹ بال میچز کی سیریز میں ریزرو ڈے رکھنے کی تجویز پیش کردی۔ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کے موسم سے متاثر ہونے پر مایوسی ہوئی، ہم ورلڈکپ سے قبل کھیلے جانے والے اہم میچز میں مختلف کمبی نیشن آزمانا چاہتے تھے، ایک ٹی ٹوئنٹی کورونا کی وجہ سے ختم ہوا، 3بارش کی نذر ہوگئے، موسم کسی کے کنٹرول میں نہیں مگر کرکٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہمیں متبادل انتظامات کے بارے میں غور کرنا چاہیے۔

کپتان نے کہا کہ سوچنا ہوگاکہ چھتوں والے اسٹیڈیم چاہئیں یا ہر میچ کے لیے ایک ریزرو ڈے بہتر ہوگا،آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے ایسا کیا جا سکتا ہے تو دیگر کے بارے میں بھی یہ فیصلہ ممکن ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو رواں سال طویل فارمیٹ کے میچز بھی کم ملے ہیں،ان کی تعداد بھی زیادہ ہونا چاہیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں