ن لیگ نے صوبائی حکومت سے ایک روز پہلے ہی اورنج لائن میٹرو کا افتتاح کر دیا


لاہور: مسلم لیگ ن نے صوبائی حکومت سے ایک روز قبل ہی اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کر دیا۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا اورنج لائن منصوبے کی وجہ سے چین کے انجینئر ناراض ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے میں غیر معیاری اشیاء استعمال نہیں کی گیں، کام مکمل نہیں ہے اور حکومت افتتاح کرنے جا رہی ہے جو ان کے جھوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مہینوں نہیں ہفتوں میں اورنج لائن ٹرین کو مکمل کیا لیکن تحریک انصاف کی جانب سے عدالتوں میں جا کر وقت ضائع کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے 10 دسمبر کو اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے افتتاح کا اعلان کر رکھا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورنج لائن کے پورے روٹ پر سفر کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں