(ن) لیگ نے شہباز شریف اور حمزہ کی رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دیدی


لاہور: مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دے دی۔

(ن) لیگ کی درخواست کا عکس

 مسلم لیگ (ن) کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو دونوں رہنماؤں کی رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ شہباز شریف ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں اور حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں جن سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر ملک بھر کے مختلف شعبہ زندگی کے لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں لہٰذا دونوں کی رہائی کی مدت میں فوری توسیع کی جائے۔

واضح رہےکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پنجاب حکومت نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر5 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا تھا جس کی مدت کل ختم ہورہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں