نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی


بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ نیہا دھوپیا اپنے خاوند انگد بیدی کے ساتھ ایک کامیڈی ڈرامہ فلم میں کردار ادا کریں گی۔

یہ فلم چیتن بھگت نے لکھی ہے جس کی عکسبندی پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔

فلم کا پہلا حصہ ممبئی میں شوٹ کیا گیا، انگد ’راگھوَن راؤ‘ کا کردار ادا کریں گے جبکہ نیہا دھوپیا فلم میں بھی ان کی اہلیہ ہیں جس کا نام ’ساوی‘ ہے۔

فلم کی کہانی کورونا وائرس کے دوران شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ نیہا اور انگد ایک ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں