نیپال میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 17 افراد ہلاک، 50 زخمی


کھٹمنڈو: نیپال میں مسافروں سے بھری بس دریائے سنکوشی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کے پہاڑی سلسلے سے گزرتے ہوئے ایک مسافر بس دریائے سنکوشی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر بس ایک تقریب سے واپس آرہی تھی جس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور بس ہائی وے پر موڑ کاٹنے کے دوران توازن برقرار نہیں رکھ سکی اور دریائے سنکوشی میں جاگری۔


اپنا تبصرہ لکھیں