نیپال: بھارتی مسافروں سے بھری بس دریا میں گر گئی، 14 ہلاک، متعدد لاپتہ

نیپال: بھارتی مسافروں سے بھری بس دریا میں گر گئی، 14 ہلاک، متعدد لاپتہ


کھٹمنڈو: نیپال کے تنہو ضلع کے ابوکھیرنی علاقے میں بھارتی مسافروں سے بھری ہوئی بس دریا میں گرگئی، جس کے باعث 14 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 16زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس پوکھرا کے مجھاری ریزورٹ میں ٹھہرے ہندوستانی مسافروں کو لے کر کھٹمنڈو جا رہی تھی۔

مقامی پولیس اور ریسکیو حکام دریا میں بس گرنے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 14 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 16زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور متاثرہ افراد کے لیے مدد فراہم کی۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے واقعے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی کاموں کو ترجیح دی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

نیپال کے وزیر داخلہ کا اس معاملے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتظامیہ ہر ممکن معانت فراہم کرے گی، جبکہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کو ان کی ضروریات کے مطابق امداد فراہم کی جائے گی اور ان کے غم میں شریک ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں