نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن اگلے سیزن تک کرکٹ سے باہر

نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن اگلے سیزن تک کرکٹ سے باہر


نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن ایک بار پھر کمر کے فریکچر کا شکار ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ کائل جیمیسن اگلے سیزن تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، اسکین میں کمر کا اسٹریس فریکچر آیا ہے۔

اسکین جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد کرایا گیا تھا، گزشتہ برس بھی ان کا کمر کا آپریشن ہوا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ اب کائل جیمیسن کی سرجری نہیں ہو گی، ان کو آرام کی ضرورت ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں