نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں


نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان ٹیم  نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ میچ کھیلنے والے تینوں بولرز کو بولرز سے ہی تبدیل کیا ہے۔

اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ ان کی جگہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے پہلے 2 میچز جیت لیے ہیں جبکہ تیسرا میچ کل شیڈول ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں