نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر جوش کلارکسن کندھے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق جوش کلارکسن کو ڈومیسٹک میچ کے دوران انجری ہوئی، انہیں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کو جوائن کرنا تھا۔
جوش کلارکسن کی انجری کے بعد ان کی جگہ ول ینگ کو نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جو کل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔
دوسری جانب کپتان ولیمسن پاکستان کے خلاف آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل شیڈول ہے جبکہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میںچ میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔