نیوزی لینڈ بھارتی خوشنودی کیلیے آئی سی سی کو آنکھیں دکھانے لگا


آکلینڈ: 

 نیوزی لینڈ بھی بھارتی خوشنودی کیلیے آئی سی سی کو آنکھیں دکھانے لگا۔

حال ہی میں ممبئی میں ہونے والی میٹنگ میں بورڈکے چیئرمین گریگ بارکلے بھی شامل تھے۔ اگرچہ انھوں نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط پر دستخط نہیں کیے تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ ہم اس میٹنگ میں اٹھائے گئے فیصلوں کے ساتھ ہیں، ہم صرف آئی سی سی پر انحصار نہیں کرسکتے بلکہ ہمارے لیے باہمی سیریز بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔

بارکلے نے تسلیم کیا کہ رواں برس بورڈ کی زیادہ تر آمدنی جمعے سے بھارت کے خلاف شروع ہونے والی مکمل ہوم سیریز سے ہی ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں