نیوزی لینڈ: آتش فشاں پھٹنے سے 16 سیاح ہلاک، 6 کی لاشیں نکال لی گئیں


ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 16 افراد میں سے 6 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  چند روز قبل نیوزی لینڈ کے شہر  ویلنگٹن کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 16 سیاح ہلاک اور 34 زخمی ہوئے تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک 6 سیاحوں کی لاشوں کو نکال لیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

اس واقعے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے مرنے والے افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے وقت آتش فشاں کے قریب 50 کے قریب افراد موجود تھے اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جزیرے پر کسی کا بھی زندہ رہنا مشکل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں