وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کا تخمینہ کم ہوکر 5 ارب ڈالر ہوگیا۔
نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سستی بجلی کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ پر میگا واٹ 4 ساڑھے 4 ملین ڈالر لاگت پڑھ رہا ہے، اس منصوبے کی لاگت سے ایل این جی کے دگنی صلاحیت کے منصوبے لگ سکتے تھے ان 5 ارب ڈالرز میں، بد قسمتی دیکھیں کہ اس منصوبے میں دوسری مرتبہ خرابی آئی ہے، پہلی مرتبہ جولائی میں خرابی آئی، اس کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی جو کہ خود ایک چیلنج ہے، رپورٹ فائنل ہونی چاہیے تھی، ذمے داری کا تعین ہونا چاہیے تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2024 میں یہ منصوبہ پھر حادثے کا شکار ہوگیا، اس سے بڑی بد قسمتی کیا ہوسکتی ہے کہ اربوں ڈالر خرچ کیے جائیں اور ڈیزائن فالٹس آجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سالوں میں ایل این جی کے4 منصوبے لگے، مزید کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں خرابی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم کو نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے حوالے سے حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔