نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹرز کا ری ہیب پروگرام جاری

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹرز کا ری ہیب پروگرام جاری


نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں قومی کرکٹرز کا ری ہیب پروگرام جاری ہے۔

این سی اے میں آل راؤنڈر شاداب خان، فاسٹ بولر احسان اللّٰہ، ارشد اقبال، صفیان مقیم اور ذیشان ضمیر کی فٹنس پر کام جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے ری ہیب پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے۔

پی سی بی کے مطابق انجری کے شکار تمام کھلاڑیوں کا ری ہیب این  سی اے میں جاری ہے، بورڈ کا میڈیکل پینل اس کی نگرانی کر رہا ہے۔

فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے بتایا کہ ری ہیب پہلے سے زیادہ اچھا ہو رہا ہے، آپریشن کے بعد جو درد ہوتا تھا وہ اب نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بولنگ کا آغاز کر دیا، درد محسوس نہیں ہو رہا، کوشش ہے کہ جلد سے جلد کم بیک کروں۔

ذیشان ضمیر کا کہنا ہے کہ میری انجری اب پہلے سے زیادہ بہتر ہے، ری ہیب میں جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ پوری مل رہی ہے۔

ارشد اقبال نے کہا کہ ابھی تک ری ہیب اچھا چل رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں