نیدرلینڈ کے کورونا ٹیسٹ سینٹر میں دھماکا


ایمسٹر ڈیم: 

نیدرلینڈ میں کورونا ٹیسٹ کے مرکز میں زوردار دھماکا ہوا جس کےنتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈ کے شمالی علاقے بوین کارسپل میں واقع کورونا کے ٹیسٹ کے لیے قائم کئے گئے طبی مرکز میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کھڑکی اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

نیدرلینڈ کے صوبے شمالی ہالینڈ کی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے دھاتی ٹکڑے ملے ہیں۔ دھماکا دہشت گردی کا واقعہ لگتا ہے جس کا مقصد شہریوں کو خوف زدہ کرنا تھا۔

کورونا ٹیسٹ سینٹر میں دھماکے کے بعد آج ہونے والے تمام ٹیسٹس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ نیدر لینڈ میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈ میں کورونا کرفیو اور سخت ایس او پیز کے باعث حکومتی اقدامات کے خلاف شدید مزاحمت دیکھی گئی ہے اور پُرتشدد مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں