نیتو کپور کو’شادی‘ سے متعلق اپنی انسٹا پوسٹ پر تنقید کا سامنا

نیتو کپور کو’شادی‘ سے متعلق اپنی انسٹا پوسٹ پر تنقید کا سامنا


بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور کو سوشل میڈیا پر شادی کے بارے میں شیئر کی گئی ایک پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

نیتو کپور نے اپنی اسٹا اسٹوری پر شادی کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں شادی کے حوالے سے یہ لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے کہ’صرف اس وجہ سے کہ اس نے آپ کو 7 سال تک ڈیٹ کیا یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ آپ سے شادی کرے گا کیونکہ میرے چچا نے 6 سال تک طِب کی تعلیم حاصل کی لیکن اب وہ ایک ڈی جے ہیں‘۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

یاد رہے کہ نیتو کپور کے بیٹے رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے کچھ عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور یہ دونوں متعدد فلموں میں ایک ساتھ اسکرین پر بھی نظر آئے جیسےکہ فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘، ’جگا جاسوس‘ اور ’راج نیتی‘۔

بعد ازاں، دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں اور اب دونوں ہی اپنی اپنی خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کو نیتو کپور کا شادی کے حوالے سے اس طرح کی پوسٹ شیئر کرنا پسند نہیں آیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ نیتو کپور کو کترینہ کیف کے خلاف ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ لازمی بولنا ہوتا ہے اور وہ اب کترینہ کا اپنے بیٹے سے بریک اَپ ہونے کے اتنے سالوں بعد بھی ان پر طنز کر رہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں