نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب میں کیا جھوٹ بولا؟

نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب میں کیا جھوٹ بولا؟


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے نہتے فلسطینی شہریوں کی اموات نہ ہونے کا جھوٹ بولا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ میں اسرائیلی جنرل سے خود پوچھا کتنے شہری مارے گئے ہیں؟ تو جنرل نے بتایا کہ ایک دو واقعات ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی شہریوں کو محفوظ راستہ دیا گیا اور فلسطینیوں کی غذائی امداد روکنے کا بھی الزام جھوٹ ہے۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ حماس کے ہتھیار ڈالنے پر سیز فائر ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم  نے دعویٰ کیا کہ میرے خلاف مظاہرین کو ایران سے امداد مل رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں