نیب کا سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ


قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز دینے سے متعلق کیس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی اراضی من پسند افراد کو لیز پر دینے کا الزام تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رفیق پر ریلوے کی قیمتی اراضی 33 سال کے لیے سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا۔

شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے من پسند کنٹریکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے ریلوے اراضی لیز پر دی۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریلوے افسران نے اراضی لیز پر دینے کے لیے جانچ پڑتال نہیں کی۔

ذرائع کا بتانا ہے ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی اس نے زیادہ بولی لگائی، جس سے خواجہ سعد رفیق پر من پسند افراد کو نوازنے کا الزام ثابت نہیں ہوتا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل بورڈ کی منظوری کے بعد ڈی جی نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند کرنے کی سفارشات چیئرمین نیب کو بھیج دی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں