راولپنڈی: نیب نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 13 فروری کو طلب کرلیا۔
جیونیوز کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو جے وی اوپل کیس میں 13 فروری کو طلب کیا ہے۔
نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو زرداری گروپ کمپنی کا 2008 سے 2019 تک کا تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت کی ہے اور ان سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے۔