نیب نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو طلب کرلیا


khua

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو  طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں 26 جون کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے دستیاب زمین سے زیادہ زمین فروخت کی اور  اختیارات سے تجاوز بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ کے ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔

واضح رہے کہ اس سے  قبل نیب خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں بھی طلب کرچکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں