نیب لاہور بیورو کے آفس میں آتشزدگی


نیب لاہور بیورو کے ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق نیب آفس لاہورکے ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث معمولی آگ لگنےکا واقع پیش آیاجس پر ڈیوٹی پر موجود نیب عملے نے فوری طورپر ریسکیو 1122 کومدد طلب کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئےآگ پر قابو پالیاگیا۔

ترجمان نیب کے مطابق کمرے میں موجود فرنیچر میں ایک ٹیبل، کرسی اور صوفہ آگ کی زد میں آئے تاہم تفتیشی مقدمات کاریکارڈ الگ اور محفوظ مقام پرہونے کی وجہ سے محفوظ رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں