نیا ڈرامہ سیریل ’عشق ہوا‘ کا آغاز اتوار سے جیو ٹی وی پر ہوگا

نیا ڈرامہ سیریل ’عشق ہوا‘ کا آغاز اتوار سے جیو ٹی وی پر ہوگا


انٹرٹینمنٹ کی دُنیا میں اپنی پروموشن سے سال کے سب سے بڑے اور تہلکہ مچانے والے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی نئے ڈرامہ سیریل ”عشق ہوا“ کا آغاز اتوار کو ”جیو ٹی وی“ سے ہوگا۔

نوراں مخدوم کے قلم سے لکھی گئی عشق کی اس داستان نے اپنے ایکشن، جنون اور دیوانگی سے کہرام مچادیا ہے۔

ہارون کادوانی اور کومل میر کی جوڑی کے منتظر شائقین کو سید وجاہت حسین کی ہدایات میں ایک آگ کے دریا کو پار کرنا ہے۔

دلکش عکس بندی کے ساتھ سہیل سمیر، سحر ہاشمی، فضیلہ قاضی، رمیز صدیقی، شہزاد مختار، سلیم معراج اور ساتھی فنکاروں کی جاندار اداکاری تبریز اور منثیٰ کا قدم قدم پر لینے والے ہیں امتحان۔

وجیہ فاروقی نے اپنے لکھے گئے گیت کو اپنی آواز اور ترون کے ہمراہ سحر انگیز کمپوزیشن کے ساتھ سیریل کے او ایس ٹی کی صورت ہر محبت کرنے والے کے دِل کے تار چھڑ دیے ہیں۔

ایک جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کے ساتھ، جب ٹکرائے گا تبریز کے عشق کا جنون تو ایسے میں پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی، منثیٰ جیسی معصوم لڑکی کے خوابوں کو ٹوٹ کر بکھیرنے سے کیسے بچائیں گے؟ یہ سارا احوال ناظرین اس سیریل کی دِل چھولینے والی کہانی میں دیکھیں گے۔

ڈرامہ سیریل ”عشق ہوا“ کا تہلکہ خیز پریمیئر میگا ایپی سوڈ اتوار کی شب 8 بجے سے رات 10 بجے تک ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں