نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سود کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
محسن نقوی نے گزشتہ رات گئے تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ اور شفیق آباد لاہور کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی پنجاب کی سرزنش کی۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹانے کا بھی حکم دیا۔