نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پی سی بی کے سی ای او سلمان نصیر کو ملاقات کیلئے بلا لیا

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پی سی بی کے سی ای او سلمان نصیر کو ملاقات کیلئے بلا لیا


نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او سلمان نصیر کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق سلمان نصیر کرکٹ بورڈ اور کرکٹ سے متعلق معاملات پر نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف بھی نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

محسن نقوی کو گزشتہ روز نگراں وزیرِ اعظم نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے لیے نامزد کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں