نگران سیٹ اپ میں حریم شاہ کی بھی نگران وزیر بننے کی خواہش

نگران سیٹ اپ میں حریم شاہ کی بھی نگران وزیر بننے کی خواہش


ملک کے تمام صوبوں میں نگران سیٹ اپ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور اب اسی دوران حریم شاہ نے بھی نگران وزیر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مجھے صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگران وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دوں گی۔

حریم شاہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں