عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر و امریکی گلوکار نک جونس پراگ میں کنسرٹ کے دوران خوف زدہ ہو کر اسٹیج سے بھاگ گئے۔
نک جونس کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار کنسرٹ کے دوران اس وقت خوفزدہ ہوئے جب شائقین میں سے کسی شخص نے ان پر لیزر لائٹ ماری۔
امریکی گلوکار خوفزدہ ہونے کے بعد فوراً بھاگ کر اسٹیج سے نیچے اُتر آئے اور اپنی سیکیورٹی ٹیم کو الرٹ کیا۔