نوکیا کے 2 نئے کم بجٹ اسمارٹ فونز متعارف


ایچ ایم ڈی گلوبل نے اپنے 2 نوکیا اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں۔

یہ کم قیمت اسمارٹ فونز نوکیا 2.4 اور نوکیا 3.4 ہیں جو آغاز میں یورپ میں دستیاب ہوں گے، تاہم جلد دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوں گے۔

نوکیا 3.4 اکتوبر کے شروع جبکہ نوکیا 2.4 ستمبر کے آخر میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

نوکیا 3.4

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا کے اس فون میں 6.3 ان ای ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ 3 سے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

بنیادی طور پر یہ ایک انٹری لیول فون ہے جس کی تصدق کوالکوم کے اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر سے ہوتی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد اسے اینڈرائیڈ 11 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ ڈوئل سم سپورٹ، ہیڈفون جیک اور بلیوٹوتھ 4.2 کے ساتھ گوگل اسسٹنٹ کے لیے ایک بٹن مختص کیا گیا ہے۔

اس ڈیوائس میں ٹرپل کیمرا سیٹ اپ بیک پر موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2 میگا پکسل پرائمری سنسر اور 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے۔

اس فون کی قیمت 159 یورو (30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

نوکیا 2.4

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اس ڈیوائس میں 6.5 ان کا ای ڈی پلس ڈسپلے نوچ ڈیزائن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

نوکیا 2.4 میں بھی اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے مگر اسے جلد اینڈرائیڈ 11 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

4500 ایم اے ای بیٹری، ہیڈفون جیک، گوگل اسسٹنٹ بٹن دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

فون کے بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے پر مشتمل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں