نوکیا کا پہلا 5 جی فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش


ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا کا پہلا 5 جی فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

نوکیا 8.3 فائیو جی گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا اور اب اس کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

نوکیا 8.3 میں 6.81 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 82.9 فیصد ہے۔

فون میں پنچ ہول ڈیزائن میں 24 میگا پکسل سیلفی کیمرا بائیں جانب دیا گیا ہے جبکہ پکسل ورک چپ دی گئی ہے جو ایس ڈی آر کو ایچ ڈی آر مواد میں بدل دیتی ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

فون میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ ڈوئل بینڈ وائی فائی کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری عام استعمال میں 2 دن تک آرام سے کام کرسکتی ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے تاہم اسے جلد اینڈرائیڈ 11 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

اس فون میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹپ موجود ہے۔

مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے، اس کے علاوہ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا دیا گیا ہے جو کمپنی کے مطابق کم روشنی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے جبکہ فور کے یو ایچ ڈی ریکارڈنگ بھی کرسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اس کے علاوہ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے اور یہ چاروں کیمرے زئیسس آپٹکس سے لیس ہیں جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

کیمرا سسٹم میں سنیماٹک ایفیکٹس دیئے گئے ہیں تاکہ صارف اپنی ویڈیوز ہولی وڈ اسٹائل سے کرسکیں جبکہ ایکشن موڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں یہ فون ایک لاکھ 15 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس کو خریدنے پر ایڈوانس ٹیلی کام کی جان سے 128 جی بی کا ایس ڈی کارڈ مفت دیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں