نوشین شاہ کے نامناسب پیغامات پڑھ کر افسوس ہوا تھا: مصباح ممتاز

نوشین شاہ کے نامناسب پیغامات پڑھ کر افسوس ہوا تھا: مصباح ممتاز


پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماڈل و اداکارہ مصباح ممتاز نے حالیہ انٹرویو میں ساتھی اداکارہ نوشین شاہ کی جانب سے چند سال قبل موصول ہونے والے نامناسب پیغامات سے پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں میں مصباح ممتاز نے نجی فیشن میگزین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور مختلف امور پر دل کھول کر بات چیت کی۔

دوران انٹرویو میزبان نے ماضی میں ان کے اور نوشین شاہ کے درمیان ہونے والے تنازع کے حوالے سے سوال کیا۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بہت اچھی دوست، اور انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی اور مختلف تقریبات میں دیگر دوستوں اور اداکاراؤں کے ہمراہ ڈانس پرفارم کر رہی تھی، جس کی مختلف ویڈیوز میں اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو بعد ازاں وائرل ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے خوبصورت لباس پہن رکھا تھا، میں خوش تھی اپنی دوست کی شادی میں ڈانس کرکے جبکہ باقی اداکاراؤں نے بھی اچھا رقص کیا لیکن جب ویڈیوز وائرل ہوئیں تو مجھے نوشین شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ میسیج موصول ہوا، جسے پڑھ کر لگا کہ شاید ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے مگر ایسا نہیں تھا۔

مصباح ممتاز نے انکشاف کیا کہ مذکورہ پیغام میں نوشین شاہ نے ڈانس کرنے والوں کے لیے غیر مناسب الفاظ استعمال کئے ان کے لیے سخت زبان بھی استعمال کی اور کہا کہ یہ اسلامی ملک ہے، یہ مُجرا باہر جاکر کرو۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ان میسیجز کا اسکرین شاٹ لیا اور دوستوں کے ساتھ شیئر کیا، جس پر سب نے یہ ہی کہا کہ اسے نظر انداز کروں، بعدازاں اس کی تصدیق کے لیے میں کچھ نہ کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نوشین شاہ کا میسیج پڑھ کر افسوس اور دکھ ہوا اور کافی عرصے بعد میری ایک تقریب میں ان سے ملاقات ہوئی، اس وقت انہوں نے خود سلام کیا اور ملاقات کی، جس پر لگا کہ شاید ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہوگا، پھر میں نے بھی ان سے میسیج سے متعلق پوچھنا مناسب نہیں سمجھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں