نوشہرو فیروز: مورو کے قریب روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، فصلیں زیرآب


نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے بڑے پیمانے پر فصلیں زیر آب آ گئیں۔

ذرائع محکمہ آبپاشی کے مطابق مورو کےقریب روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کئی ایکڑ پر کھڑی کپاس، گنا اور کیلے سمیت دیگر فصلیں زیر آب آگئیں۔

شگاف کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مورو دریا خان اور پولیس کی بھاری نفری مقام پر پہنچ گئی جب کہ محکمہ آبپاشی کی ٹیم نے شگاف کو پُر کرنے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔

ذرائع محکمہ آب پاشی کے مطابق شگاف کے باعث گوٹھ یوسف ڈاہری،گوٹھ رسول بخش گوٹھ، چنگل ڈاہری سمیت قریبی گوٹھ میں بھی پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں