پا کستا ن شو بزانڈسٹری کو گزشتہ سال خیر با د کہنے والی اداکارہ نور سوشل میڈیا سے ہمیشہ نالاں نظر آتی ہیں لیکن اس مر تبہ انھوں نے ایک ایسی پو سٹ شئیر کی ہے کہ سب اس پر گفتگو کر نے پر مجبو ر ہی ہو گئے ہیں۔
نور سوشل میڈیا سے پریشان،بڑا قدم اٹھا لیا
تفصیلات کے مطابق اپنے وقت میں لولی ووڈ کو لاتعداد ہٹ فلمیں دینے والی سا بقہ اداکارہ،میزبان اور ما ڈل نور نے سما جی تعلقات کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنے سابق شوہر عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دے دیا۔
نور بخاری کی اس حالیہ پو سٹ اور پیغام سے سوشل میڈیا کے صارفین اور ان کے دوست احباب یہ سو چنے پر مجبور ہیں کہ کیا وہ اپنے سابق شوہرعون چو ہدری سے دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا ان کی شادی ہو چکی ہے۔
قابل ذکر با ت یہ بھی ہے کہ اس پو سٹ پرنور بخاری کی چھو ٹی بہن فاریہ بخاری جو کہ خود بھی شو بز اسٹار ہیں نےکمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ماشاءاللہ، اللہ نظر بد سے محفوظ رکھے۔
واضح رہے کہ نُور بخاری نے حال ہی میں اپنی پانچویں شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے لکھا کہ مجھے انڈسٹری چھوڑے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی مجھے خبروں کا حصہ بنایاجا رہا ہے۔
اداکارہ نے اس پوسٹ میں مزید کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میڈیا میرے پیچھے کیوں پڑا ہوا ہے ہر ماہ میری شادی کے حوالے سے ایک نئی خبر کو میڈیا وائرل کر دیتا ہے۔