نوجوان امریکی ریپر کو گھر میں قتل کر دیا گیا


امریکا کے مشہور ریپر پوپ اسموک کو اپنے ہی گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے مشہور ریپر اور سونگ رائٹر کو پیر کی صبح اپنے ہی گھر میں قتل کر دیا گیا۔

ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق ایک آدمی منہ پر ماسک لگا کر اُن کے گھر میں داخل ہوا اور اُن کو گولی مار دی۔

ریپر پاپ اسموک کا اصل نام بشر باراک جیکسن تھا اور اُن کی عمر 20 سال تھی۔

ڈاکٹر نے امریکی گلوکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گولی کے علاوہ پوپ اسموک کے جسم پر کسی بھی قسم کا زخم کا نشان موجود نہیں تھا۔

لاس اینجلس پولیس کا اس بارے میں کہنا تھا کہ پاپ اسموک کو علی الصبح 4:30 بجے گولی ماری گئی جس کے بعد اُن کے دوست نے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے واقعہ کی اطلاع دی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس حادثے کے وقت پاپ اسموک کے گھر میں مزید لوگ بھی موجود تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا پتا لگانے کے لیے وقوعہ کے وقت موجود تمام تر گواہان سے معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔

اس واقعے سے چند روز قبل یعنی 12 فروری کو پاپ اسموک نے اپنا نیا البم ’میٹ دا وو 2‘ کی ریلیز چھوڑ دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں