وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان آ کر غلطی کی ہے، اب وہ جیل جائیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، اب نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے نہیں ہو رہے۔
شوگر اسکینڈل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے بتایاکہ کابینہ اجلاس میں چینی برآمد کی مخالفت کی تھی، جو مرضی الزام دیں لیکن عمران خان ایماندار اور صاف آدمی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسد عمر بھی ایماندار آدمی ہے لیکن غلطی ہوجاتی ہے جب کہ جہانگیر ترین کا عمران خان کے ساتھ ایک فیس تھا جو اب خراب ہو گیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج کل کابینہ میں عمران خان اسد عمر کی زیادہ سنتے ہیں۔