نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں ديا جاسکتا، سابق وزيراعظم کی بيماری کی تشخیص ابھی تک نہیں ہوسکی، امریکا لے جانے کا فيصلہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکيں، پلیٹ لیٹس مستحکم ہونے تک علاج ميں پيشرفت نہيں ہوسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کتنے دن برطانیہ میں رہیں گے، اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا، جسم کے اندر پلیٹ لیٹس کی تعداد کم یا زيادہ ہونے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہيں۔
ڈاکٹرعدنان کا مزید کہنا تھا کہ وہ يا برطانوی ڈاکٹرز نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔