سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف جاتی امرا لاہور سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ہیں۔
نواز شریف 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے طلب کیے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے گھر سے روانہ ہوئے ہیں۔
ن لیگی صدر قومی اسمبلی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔