لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر ڈاکٹروں کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ بیرون ملک روانگی کا عمل ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کے باعث تاخیر کا شکار ہورہا ہے، ڈاکٹرز نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے انہیں اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دی، نوازشریف کو باربار اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ پلیٹیلیٹس کے حوالے سے ڈاکٹرز تذبذب کا شکار ہیں، میڈیکل ایمرجنسی پر مریض کو بیرون ملک منتقل کرنا تقریباً ناممکن ہو جائےگا، ڈاکٹروں کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔
لیگی ترجمان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ان کی صحت سے متعلق اطلاع پارٹی ترجمان یا ڈاکٹرعدنان دیں گے لہٰذا پارٹی ترجمان یا ڈاکٹر عدنان کے علاوہ کسی کی اطلاع کو بغیر تصدیق نہ چلایا جائے۔