اسلام آباد: معاون خصوصی وزیراعظم نعیم الحق کا کہنا کہ نوازشریف کی بیماری کا معلوم ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان انہیں باہر بھجوانے کا فیصلہ کرچکے تھے۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو نوازشریف کے باہرجانے پر کوئی اعتراض نہیں، نوازشریف کی بیماری کا معلوم ہوتے ہی حکومت ان کو باہر بھجوانے کا فیصلہ کرچکی تھی۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود نوازشریف کی بیماری سے متعلق تمام رپورٹس دیکھی ہیں، نوازشریف شدید بیمار ہیں، ان کے علاج اولین ترجیح ہونی چاہیئے، دعا ہے کہ نواز شریف صحتیاب کو ہو کر واپس آئیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی ضمانت کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا تھا، اب جب کہ عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا ہے تو حکومت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔