ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں بچوں کی صلاحیتیں بھی سوچ سے کافی آگے جاچکی ہیں اور اب وہ بھی چھوٹی سی عمر میں بڑے بڑے کام کرنے لگے ہیں، ایسا ہی ایک بچہ چین میں بھی موجود ہے، جو بال تراشنے میں ایسا ماہر ہے کہ بڑے اور تجربہ کار حجام بھی پیچھے رہ جائیں۔
چین کے صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والا یہ 6 سالہ بچہ نت نئے انداز سے بال کاٹتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔
بالوں پر مشین چلانی ہو یا قینچی دونوں کو استعمال کرکے یہ بچہ اتنی نفاست سے بالوں کو تراشتا ہے کہ گاہک متاثر ہوئے بناء رہ نہیں پاتے۔
اور صرف دوسروں کے ہی نہیں، یہ بچہ اپنا ہیئر اسٹائل بنانا بھی بخوبی جانتا ہے۔
اس ننھے ہیئر اسٹائلسٹ کی صلاحیتوں پر مبنی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے اور لوگ دھڑا دھڑ اسے شیئر کر رہے ہیں